ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیجریوال نے ڈینگوکے خلاف خصوصی مہم شروع کی

کیجریوال نے ڈینگوکے خلاف خصوصی مہم شروع کی

Sun, 01 Sep 2019 19:33:40    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم /ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو ڈینگو کے خلاف مہم کی شروعات اپنے گھر سے کی اور اس دوران انہوں نے پورے گھر کا معائنہ کیا تاکہ کہیں پانی جمع نہ ہو۔نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، وزیر گوپال رائے، راجندر پال گوتم اور آتشتی سمیت دہلی حکومت کے وزراء اور عام آدمی پارٹی کے لیڈروں نے بھی اپنے گھروں کا معائنہ کیا تاکہ کہیں پانی جمع نہ ہو۔ کیجریوال نے کہا کہ میرا خاندان اور میں نے اپنے گھر کا معائنہ کیا تاکہ اس بات کا یقین کر سکیں کہ گھر کے کسی حصے میں پانی جمع نہ ہو۔یہ آپ کے خاندان کو ڈینگو سے بچانے کا بہترین طریقہ ہے۔میں یہ دیکھ کر خوش ہوں کہ پوری دہلی کے لوگ اس مہم میں شامل ہو رہے ہیں۔کیجریوال نے ایک ویڈیو پیغام میں دہلی کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ایک ستمبر سے 15 نومبر کے درمیان گھروں میں اور ارد گرد میں پانی جمع نہیں ہو۔وزیر اعلی نے کہاکہ مجھے انسٹاگرام پر کیا گیا سروے ملا۔میں نے شرکاء سے پوچھا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ ڈینگو پھیلانے والے مچھر صاف پانی میں پنپتے ہیں۔آپ جان کر حیران ہوں گے کہ 35 فیصد شرکاء نے بتایا کہ ڈینگو مچھر گندے پانی میں پنپتے ہیں۔کیجریوال نے کہاکہ میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ ڈینگو پھیلانے والے مچھر (ایڈیج ایجپٹی) صاف پانی میں پنپتے ہیں جو عام ہمارے گھروں میں ہوتا ہے۔یہ مچھر 200 میٹر سے زیادہ فاصلے تک نہیں اڑ سکتے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ یہ آپ کے گھر میں یا پڑوس میں پنپتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سال 2015 میں ڈینگو کے 15,000 معاملے سامنے آئے تھے اور 60 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔سال 2018 میں یہ تعداد گھٹ کر 2,798اور چار اموات پر آ گئی۔ہم اسے اور کم کرنا چاہتے ہیں۔ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اس سال ڈینگوسے ایک بھی موت نہ ہو۔اس کے ساتھ ہی کیجریوال نے لوگوں سے سوشل میڈیا پر تصویر اور ویڈیو پوسٹ کر کے اس مہم کو مقبول بنانے کی اپیل کی۔سسودیا نے ٹوئٹر پر جمع پانی صاف کرتے ہوئے اپنی تصویر کو شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ خاندان کو ڈینگو سے بچانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ میرا گھر بیماری پھیلانے والے مچھروں کے پنپنے کا مقام نہ بنے۔


Share: